سرکاری قیمتیں نظر انداز،دودھ ،دہی ،بیگ ،مٹن مہنگے داموں فروخت

ساہیوال (بیوروچیف)ساہیوال اور گردونوا ح میں اشیائے خورونوش کی سرکاری قیمتیں نظر انداز دودھ دہی بیف مٹن سمیت مہنگے داموں فروخت سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کروایاجائے عوامی وسماجی حلقوں کاڈپٹی کمشنر سے مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال اور گردونواح میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے سرکاری قیمتوں کو نظر انداز کرنیکا سلسلہ شروع کررکھا ہے جسکے باعث شہری سراپااحتجاج ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی طرف سے قیمتوں کا تعین کرکے سرکاری ریٹ لسٹ جاری کی گئی ہے جس پرساہیوال شہر اورگردونواح میں کہیں بھی عملدرآمد نہیں کیاجارہا۔شہریوں کاکہناہے کہ سرکاری ریٹ کے مطابق دودھ 160 روپے دہی 180 روپے بیف 800روپے اور مٹن 1700 روپے میں فروخت کرنے کاحکم جاری کیاگیا ہے۔ لیکن ناجائز منافع خور دودھ200 روپے لیٹر دہی220روپے کلو بیف1200روپے کلو مٹن 2600/2700 روپے کلو فروخت کررہے ہیں ۔اورا نہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ اس کے علاوہ دیگر اشیائے خورونوش چاول دالیں آٹا چینی گھی ودیگر اشیائے ضروریہ سرکاری ریٹ کے مطابق فروخت نہیں ہورہیں جس کے باعث شہری مہنگے داموں اشیاء خورونوش خریدنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہر بھر میں سرکاری ریٹ کے مطابق کوئی چیز نہیں ملتی اورسپیشل پرائس مجسٹریٹس یا تو خود چیکنگ نہیں کرتے اور یا پھر دوکانداروں اور قصابوں کوکھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ جو انتظامی افسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ عوامی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ دہی اورگوشت سمیت تمام اشیائے خورونوش کی دوکانوں پر چھاپے مارکرسرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کروایاجائے تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں