میاں قاسم فاروق کی اے سی صدر سے ملاقات

مکو آنہ(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے ضلعی صد ر وٹکٹ ہولڈراین اے99میاں قاسم فاروق نے لیگی رہنمامیاں شفیق ‘چوہدری خالد پرویز گِل کے ہمراہ حلقہ این اے99کے عوامی مسائل’ترقیاتی منصوبوں اور علاقہ کی بہتری کے حوالے سے’ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عمران حامد اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ذوالقرنین وٹو ‘محکمہ نہر اور ضلعی کونسل کے متعلقہ افسران سے علیحدہ علیحدہ تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں حلقہ این اے 99کے عوام کو درپیش مسائل، نہری نظام کی بہتری، دیہی و شہری علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، ضلع کونسل کے ترقیاتی منصوبوں، سڑکوں، گلیوں، سیوریج اور دیگر عوامی فلاحی کاموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اے سی ڈاکٹر ذوالقرنین وٹو نے یقین دلایا کہ حلقہ این اے 99کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائیگا ۔اس موقع پر میاں قاسم فارو ق نے کہا کہ انشا اللہ حلقہ این اے 99 کے عوام کے مسائل کے بروقت حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور علاقہ کی مزید ترقی و خوشحالی کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے اور عملی کاوشیں اسی جذبے کیساتھ جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں