پولیس ناکام،ڈکیتی چوری کی 32وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان ‘6اغوا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 32سنگین وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان اورموبائل فونز چھین لیے، متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو’ 5خواتین اور نوجوان کو اغوا کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق تاندلیانوالہ کے علاقہ 394گ ب کی (ک) کو اوباش ملزم یوسف نے سبز باغ دکھا کر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، جڑانوالہ کے علاقہ امین پارک کے بیدار کی ہمشیرہ(س) اور بھانجی(ن) بازار گئی واپس نہ آئی، بٹالہ کالونی کی نسیم کی بیٹی (ح) کو نامعلوم ملزمان، کھرڑیانوالہ کے علاقہ193ر۔ب کے شائستہ کی بیٹی (م) کو ملزمان حسنین وغیرہ، 266ر۔ب کے محمد آزاد کی بیٹی (ف) کو ملزمان حسن وغیرہ نے اغواء کر لیا، سرگودھا روڈ کے علاقہ ہجویری ٹائون کے بابر کا بیٹا علی حسن گھر سے سودا سلف لینے نکلا واپس نہ آیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ جھنگ بازار کے قریب ذیشان سے 20ہزار وفون، سٹی ٹرمینل کے قریب عثمان سے 2ہزار وفون، باوا چک کی نرگس بی بی سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، دھنولہ کے طارق محمود سے بھٹہ سے لاکھوں کا سامان چوری، 106ج ب کے احمد علی ہرل کے پلانٹ سے سامان چوری، 215ر۔ب کے قیصر سے نقدی وفون چھین لیا، پنجاب ہائوسنگ کالونی میں وسیم کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چوری، خان ماڈل کالونی کے تنویر کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، پنجاب ہائوسنگ کالونی کے علی کے زیر تعمیر گھر سے قیمتی سامان چوری، صدیق چوک میں جہانگیر سے نقدی وفون، بسم اللہ چوک کے قریب عدنان عنایت سے لاکھوں کے 5تولے کے زیورات چھین لیے، 263ر۔ب کے ثاقب مشتاق سے نقدی وفون چھین لیے، فیکٹری ایریا کے علاقہ امیر حمزہ کی دکان سے 7لاکھ کی نقدی وفون، سرسید ٹائون کے کوثر سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، سفینہ پارک جڑانوالہ کے رحمان لطیف کے گھر سے لاکھوںکا سامان چوری، نواز کالونی کے اشرف کے گھر کے تالے توڑکر اڑھائی لاکھ کا سامان لے اڑے، 354گ ب کے اکبر کے ڈیرہ سے لاکھوںکے مویشی چوری، 93گ ب کے ریحان شبیر سے نقدی وفون، 33گ ب کے دانش کے ڈیرہ سے قیمتی سامان چوری، 624گ ب کے راشد سے ایک لاکھ وفون چھین لیا، 429ر۔ب کے اسامہ کے گھر کے تالے توڑکر ساڑھے سات لاکھ کے زیورات، نقدی، سامان چوری، 211ر۔ب کے سرفراز سے سوا لاکھ، فون چھین لیا، 229ر۔ب کی انور کی حویلی سے پیٹر انجن چوری، 266ر۔ب کے امین کے نجی کالج سے سامان چوری،61ر۔ب حنیف کے زیر تعمیر گھر کے باہر سے سامان چوری، 422گ ب کے سلیمان کی حویلی سے حقہ اور پنکھا چور لے اڑے، 558گ ب کے اللہ دتہ کے لاکھوں کے مویشی لے اڑے اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں نیو گرین ٹائون کے ریاض احمد، مصطفی آباد سے عثمان غنی، تحصیل جڑانوالہ کے اسحاق،102گ ب کے امین دیگرکی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں