مبینہ مقابلہ،50وارداتوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی سی ڈی کا رضاآباد کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ کیساتھ 50 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈیافتہ خطرناک ڈاکو غلام نبی مارا گیا جبکہ 2ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے، پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اس کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی انچارج لائلپور ٹائون حسن صدیق چیمہ اور سب انسپکٹر فاروق ناظر نے اطلاع ملنے پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے رضاآباد کے علاقہ یوسف چوہڑ کے ڈیرہ پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ٹیوب ویل کی اوڑھ لیتے ہوئے فائرنگ کر دی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ بھی کی، تاہم فائرنگ کا سلسلہ رُکنے پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم زخمی حالت میں پڑا تھا جس نے اپنا نام غلام نبی ولد اسحاق سکنہ پنڈی شیخ موسیٰ تاندلیانوالہ بتایا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مرنے والا ریکارڈیافتہ اور پولیس کو 40 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ تاہم پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اس کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں