لاہور(بیورو چیف)موٹروے پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے22 کروڑ روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق چکری کے قریب کارروائی کے دوران 11 ٹرکوں سے نان کسٹم سگریٹس برآمد ہوئے،اسمگل شدہ سگریٹس پشاور سے لاہور منتقل کیے جا رہے تھے۔موٹر وے پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 ٹرک اور 11 ڈرائیورز کو حراست میں لے کر چیکنگ کی تو تلاشی کے دوران 22 کروڑ روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹس برآمد ہو گئے۔ برآمد شدہ سگریٹس، ٹرک اور ملزمان قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا۔




