فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران کے وفد نے فیصل آباد میں تعینات ہونے والے نئے ڈویژنل کمشنر عمران حامد شیخ سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور ان کی فیصل آباد میں تعیناتی پر مبارکباد دی اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے’ سپریم انجمن تاجران کے وفد کی قیادت چیئرمین میاں عبدالمنان سابق ایم این اے نے کی’ وفد میں ‘ صدر حاجی محمد اسلم بھلی’ سینئر وائس چیئرمین رانا محمد سکندر اعظم خاں’ جنرل سیکرٹری رانا محمد ایوب اسلم منج’ نائب صدر شیخ آصف انوار’ حاجی جمیل فخری صدر’مہر شاہد جنرل سیکرٹری ضلعی انجمن تاجران چنیوٹ’ سینئر نائب صدر آفتاب احمد بٹ’کوارڈی نیٹر حاجی محمد عابد ‘ کارخانہ بازار کے صدر میاں اختر محمود’ ‘چنیوٹ بازار کے صدر ملک شاہد رسول’ صدر بانو بازار شہباز احمد مغل’ افغان مارکیٹ ریل بازار کے صدر عبدالرحمن مانی ‘ جنرل سیکرٹری مرزا اعظم شامل تھے’ سپریم انجمن تاجران کے چیئرمین میاں عبدالمنان سابق ایم این اے’ صدر حاجی محمد اسلم بھلی’ سینئر وائس چیئرمین رانا محمد سکندر اعظم خاں’ جنرل سیکرٹری رانا محمد ایوب اسلم منج’ نائب صدر شیخ آصف انوار و دیگر عہدیداروں نے امید کا اظہار کیا کہ اپنی تعیناتی میں ڈویژنل کمشنر عمران حامد شیخ شہر کی خوبصورتی اور خاص طور پر آٹھ بازاروں کے حوالے سے کسی بھی آپریشن سے قبل تاجروں کو اعتماد میں لیں گی ‘ وفد کے ارکان نے کہا کہ اس وقت آٹھ بازاروں سے انکروچمنٹ کا مکمل طور پر خاتمہ ہو چکا ہے مگر آٹھ بازاروں کو لوہے کے پائپوں اور باڑ لگا کر بند کرنا کسی طور پر درست نہیں’ آٹھ بازاروں کو نوگوایریا بنا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے کاروبار پر برا اثر پڑ رہا ہے’ پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے خریداروں نے بازاروں کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے’ پارکنگ اور بازاروں کا فاصلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے بزرگ اور بچے بازاروں میں آنے سے کترانے لگے ہیں’ پارکنگ سٹینڈ میں لائٹس اور صفائی ستھرائی کا کوئی انتظام نہیں ہے’ پارکنگ کا عملہ منہ مانگے پیسے مانگتے ہیں’انہوں نے ڈویژنل کمشنر عمران حامد شیخ کو تجویز دی کہ آٹھ بازاروں میں کم از کم موٹرسائیکل کے داخلے کی اجازت دی جائے تاکہ خریداروں کو اپنی مطلوبہ دکان تک پہنچنے میں آسانی ہو’ اگر یہی حالات رہے تو بہت کم عرصے میں تاجر دکانوں کو تالے لگا کر گھروں میں بیٹھ جائیں گے کیونکہ کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے دکانوں کا کرایہ’ بجلی کا بل اور دکانوں میں کام کرنے والوں لڑکوں کی تنخواہیں دینے کی سکت ختم ہو جائے گی’ ڈویژنل کمشنر عمران حامد شیخ نے تاجروں کی تجاویز نہایت اطمینان سے سنیں اور انہیںحل کرنے کا وعدہ کیا۔




