فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کھانا تاخیر سے دینے پر مشتعل بھائی نے چھریوں کے وار کر کے سگے بھائی کو قتل کر دیا ، جبکہ گھر سے گر کر محنت کش چل بسا، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ وارث پورہ کے رہائشی اکرم نے بتایا کہ اس کا حقیقی بیٹا طارق مسیح گھر آیا تو اس نے بھاوج ثنا سے کھانا مانگا، روٹی دیر سے دینے پر دیور اور بھابھیمیں تلخ کلامی ہو گئی تو ثنا بی بی کا شوہر اکمل آ گیا جس پر اکمل کے اہلیہ کو برا بھلا کہنے پر طیش میں آ کر چھری کے پے در پے وار کر کے حقیقی بھائی طارق مسیح کو موت کے گھاٹ اتار دیاجبکہ لاری اڈا کے نواح میں کوٹ ادو کا رہائشی محنت کش 20سالہ عدنان ایک گھر میں پینٹ کررہا تھا کہ اچانک گو ٹوٹنے سے نیچے پڑے اینٹوں پر آن گرا سر میں شدید چوٹ آنے پر تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا ، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کردی۔




