نوجوان دیانتداری اور خدمت کو اپنی زندگیوں کا شعار بنائیں

مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں 29ویں سالانہ عالمی ختم نبوت کانفر نس کا باقاعدہ اور پروقار انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں برطانیہ کے مختلف شہروں، یورپ اور پاکستان سے جلیل القدر علماء کرام، مشائخ، حفاظ، قراء اور کمیونٹی کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پہلا سیشن (انگریزی زبان): برطانیہ میں مقیم نئی نسل اور انگریزی دان طبقے کو اسلامی عقائد اور تعلیمات سے روشنی فراہم کرنے کیلئے پہلا سیشن انگریزی میں منعقد کیا گیا ، جس میں دین اسلام کے مثبت اور امن پسندانہ پیغام کو مؤثر انداز میں پیش کیا گیا۔ صدارت: کانفرنس کے تینوں سیشنز کی صدارت بالترتیب مولانا امداد الحسن نعمانی، مولانا عبدالرشید ربانی اور خواجہ خلیل احمد آف کندیاں نے کی۔عقیدئہ ختم نبوت اور معاشرتی ذمہ داریاں : مقررین نے اپنے خطابات میں عقیدئہ ختم نبوت کو اسلام کا بنیادی اور بنیادی رکن قرار دیتے ہوئے سورة الأحزاب کی آیت :”مَا کَانَ مُحَمَّد أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِکُمْ وَلَ کِن رَّسُولَ اللَّہِ وَخَاتَمَ النَّبِیِّینَ” اور فرمانِ نبوی”لا نبی بعدی”کا حوالہ دیتے ہوئے اسکی دینی و شرعی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ علماء نے زور دیا کہ قرآن و سنت عدل، حکمت، حسن اخلاق، رواداری، قانون کی پاسداری اور امن و امان کے قیام کی تعلیم دیتے ہیں۔ مقررین نے تحریک ختم نبو ت کی تاریخی جدوجہد اور پاکستان کی آئینی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے اس موضوع پر اپنا دینی نقطہء نظر پیش کیا۔ نوجوان نسل کی تربیت اور پائیدار امن، کانفرنس کے دوران اتحادِ امت، دینی تعلیم، حسن اخلاق اور معاشرتی ذمہ داریوں پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں