فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ہر دلعزیز سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیت محمد ظفر بٹ (مرحوم)کو ان کے چاہنے والوں کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جرات، وضع داری اور وفاداری کی علامت تھے، محمد ظفر بٹ نے اپنی زندگی اعلیٰ اخلاقی اقدار پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بسر کی، عبداللہ پور کا باسی یہ شخص دوستوں کا دوست تھا جو ہمیشہ اپنے اصولی موقف پر ڈٹا رہا ،جرات وبہادری اس کا شیوہ تھا اور اس نے کبھی کسی بات کی پرواہ نہیں کی اور ہمیشہ حق گوئی و بے باکی کا مظاہرہ کیا، محمد ظفر بٹ نے اپنے دوستوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا اور غمی و خوشی کے ہر موقع پر ان کے ہمقدم رہا، یہی وجہ ہے کہ اتنا عرصہ گزر جانے کے باوجود اسکی یادیں آج بھی تازہ ہیں اور وہ اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔




