شیخوپورہ ( بیورو چیف)ضلع شیخوپورہ کے علاقہ قلعہ شیخوپورہ میں نا معلوم افراد نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ریسکیو 1122کے مطابق سی سی ڈی اہلکار کو موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے گولیاں ماریں۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمی ہونے والے اہلکار کی شناخت 30سالہ ساگر سکنہ مرا د ے کلاں کے نام سے ہوئی ہے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔




