قینچی گینگ کے سرغنہ سمیت 2 ملزمان گرفتار

سیالکوٹ (بیورو چیف)تھانہ بڈیانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قینچی گینگ کے سرغنہ عبداللہ ولد امتیاز اور اس کے ساتھی محمد اسلم ولد محمد صابر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 19 لاکھ 63 ہزار روپے مالیت کا مالِ مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق کارروائی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن(ر)دوست محمد اور ڈی ایس پی پسرور سرکل رانا جمیل قیصر کی نگرانی میں ایس ایچ او عرفان ڈھلوں اور ان کی ٹیم نے مخبری کی اطلاع پر کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں