فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ سپور ٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام انٹر تحصیل بوائز اینڈ گرلز بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا انعقاد الفتح سپورٹس کمپلیکس میں ہوا۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر انٹرنیشنل پلیئر عامر اسلام،محمد نوید، محمد عمران احمد گجر، فیض احمد اور حزیما شہزاد نے ایمپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔ بوائز کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن تحصیل سٹی فیصل آباداور دوسری پوزیشن تحصیل جڑانوالہ نے حاصل کی۔گرلز کے مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن تحصیل سٹی فیصل آباد اور دوسری پوزیشن تحصیل جڑانوالہ نے حاصل کی۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرساجدہ لطیف نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔




