داتا گنج بخش کی حیات طیبہ کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات سے متاثر ہو کرلوگ دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔ حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے علمی و روحانی فیضان نے فکری،اخلاقی اور اصلاحی انقلاب برپا کیا۔ حکمرا ن معاشرتی اور سماجی مسائل کے حل کے لیے حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات سے رجوع کریں۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات میں معاشرے کی اصلاح کے پہلو نمایاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک مرکزی کوآرڈینیٹر (پولییٹکل ونگ) و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیرمیاں محمد آصف رضاقادری نے جامع مسجدرحمانیہ رضویہ میں حضرت داتاگنج بخش علی بن عثمان ہجویر ی رحمتہ اللہ علیہ کے عر س کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ آپ رحمتہ اللہ علیہ نے اپنے اخلاق و کردار سے لوگوں کو دائرہ اسلام میں داخل کیا۔آپ رحمتہ اللہ علیہ کی حیات طیبہ مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔حکومت آپ رحمتہ اللہ علیہ کی حیات طیبہ کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنائے حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات اور افکار کواجاگر کر کے ملک میں بے شمار مسائل کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات کے ذریعے معاشرے کو اصلاح کی طرف گامزن کیا جا سکتا ہے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کی تصانیف مذہبی، علمی، ثقافتی اور تہذیبی حالا ت میں بہترین معاون ہیں۔ عرس کا مقصد آپ رحمتہ اللہ علیہ کی حیات طیبہ کو عام کر کے صبر،تحمل اور محبت انسانیت کا درس دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں