لاہور (بیوروچیف) سوئی گیس کی قلت اور کم پریشر کے باعث ایل پی جی کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے، جسکے نتیجے میں مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتیں غیر معمولی حد تک بڑھ گئی ہیں۔شہریوں کے مطابق ایل پی جی سرکاری نرخوں کے بجائے بلیک میں فروخت کی جا رہی ہے۔ سرکاری نرخ 241 روپے فی کلو مقرر ہیں، جبکہ مارکیٹ میں ایل پی جی 410روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ چند روز کے دوران ایل پی جی کی قیمت 330 روپے سے بڑھ کر 370 سے 410 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔




