فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) مرکزجامعہ عثمانیہ رضا آباد میں پاکستان علما کونسل وزیڈآئی ایچ کے زیر اہتمام شہدا پاک فوج و استحکام پاکستان سیمینار منعقد ہو ا۔شہدا پاک فوج ہمارے سروں کے تاج ہے شہدا ء کی توہین ناقابل قبول ہے۔ علامہ مشتاق احمد کمبوہ۔قومی مفاد ریاستی اداروں افواج پاکستان اور شہدا کے وقار کا تحفظ ہر صورت مقدم رکھا جائیگا۔علامہ طاہر الحسن ۔ یہ بات مرکزجامعہ عثمانیہ رضا آباد میں ہونے والے سیمینار جس میں مہمان خصوصی علامہ مشتاق احمد کمنبوہ محمدی مولائی آف امریکہ چیئر مین زیڈ آئی ایچ نے کہی مزید کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر لیا گیا ہے اسکی حفاظت کرنے والے پاک فوج و سلامتی کے ادارے پوری قوم کا فخر ہے اور پوری قوم اپنے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ہمارے شہدا کی توہین کرنے والے محب وطن نہیں ہے پاکستان و پاک فوج کیخلاف بولنے والے اور سازش کرنے والوں کیخلاف ہم سب سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔ پاک فوج ملک کی سلامتی خود مختاری اور دفاع کی علامت ہے سیمینار سے علامہ طاہر الحسن مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان علما کونسل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ خوارج ہو یا فتنہ ہندوستان ہماری پاک فوج اور سلامتی کے اداروں نے اسکی ہر سازش کو ناکام بنایا ہے سیاسی جماعتیں اپنی سیاست کریں وطن عزیز کا دفاع کرنے والے پاک فوج کے شہدا پوری قوم کا سرمایہ اور فخر ہے اگر آج ہم مطمئن ہو کر آرام کی نیند سوتے ہیں تو ہماری پاک فوج کی قربانیوں کا صلہ ہے پاک فوج کے شہدا کی توہین کرنے والے پوری قوم سے معافی مانگیں۔




