ناکارہ گاڑیو ں کی سکریننگ کیلئے نیا قانونی فریم ورک نافذ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے پرانی، ناکارہ اور ناقابلِ استعمال گاڑیوں کی سکریپنگ کے لیے نیا قانونی فریم ورک نافذ کر دیا ہے۔ گورنر پنجاب نے صوبائی موٹر وہیکلز تیسری ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا، جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔نئے آرڈیننس میں پہلی بار اینڈ آف لائف وہیکلز کی تعریف صوبائی موٹر وہیکلز قانون میں شامل کی گئی ہے۔ قانون کے تحت ایسی گاڑیاں جن کی رجسٹریشن منسوخ ہو چکی ہو یا جن کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ موجود نہ ہو، انہیں سکریپ کیا جا سکے گا۔شدید حادثات، آگ لگنے یا قدرتی آفات کے باعث تباہ ہونے والی گاڑیاں بھی سکریپنگ کے دائرے میں شامل ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں