جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ ایس ایچ او تھانہ صدر ملک عمران کی سربراہی میں انچارج چوکی علی پور بنگلہ رائے شاہجہان نے دوران گشت منشیات فروش کو حراست میں لیکر سوا کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ہے،تفصیلات کے مطابق آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی ہدایت پر پولیس کا منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ایس ایچ او تھانہ صدر ملک عمران کی سربراہی میں انچارج چوکی علی پور بنگلہ رائے شاہجہان نے دوران گشت مشکوک کو روک کر جامعہ تلاشی پر اسکے قبضہ سے 1310 گرام چرس برآمد کر لی ہے پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے شخص کی شناخت امین ولد سرور کے نام سے ہوئی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروش کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہے منشیات فروشوں کو نوجوان نسل کی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔ عوام الناس کو چاہیے کہ جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں اور پولیس کو آگاہ کریں اطلاع دینے والے کا نام صغیہ راز میں رکھا جائے گا پولیس تھانہ صدر نے پکڑے جانیوالے منشیات فروش کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔




