کمالیہ(نامہ نگار)سرکار ی جنگل سے لکڑی چوری کرنیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ۔ تفصیل کے مطابق فاریسٹ رینجر عبدالغفور نے تھانہ رجانہ میں درخواست دی کہ چک 536گ ب ملزمان شہباز وغیرہ نے سرکاری جنگل سے لکڑی مالیت 1 لاکھ 39ہزار روپے چوری کرلی جس پر مقدمہ درج ہوا۔




