چہلم امام حسین علیہ السلام پر فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائینگے

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کے لیے امن کمیٹی کا اجلاس میں جامع حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں چہلم حضرت امام حسین کے پر امن انعقاد اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کے حوا لے سے ایس پی دفتر میں ایس پی اختر علی وینس کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلا س میں ڈی ایس پی ساجد محمود،امن کمیٹی کے ممبران، مختلف مکاتبِ فکر کے علما کرام اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران چہلم کے موقع پر نکالے جانے والے جلوسوں، مجالس اور حساس مقامات کی سکیورٹی کے حوالے سے جامع حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایس پی اختر علی وینس نے کہا کہ چہلم کے موقع پر امن و امان کے قیام کے لیے تمام مکاتبِ فکر کے تعاون کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ حساس مقامات،امام بارگاہوں اور مجالس پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور ہنگامی صورتحال سے مثر انداز میں نمٹنے کیلئے متبادل روٹس اور خصوصی پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔اجلاس میں علما کرام نے چہلم کے دوران پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاو ن کی یقین دہانی کرائی اور مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ۔ ایس پی اختر علی وینس نے واضح کیا کہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،جبکہ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز، نفرت آمیز اور فرقہ وارانہ مواد پھیلانے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پا لیسی کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں