ریلوے کالونی صفدرآباد میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم

صفدرآباد(نامہ نگار)ریلوے کالونی اور جامع مسجد اسٹیشن والی کے پانی کا نکاس نہ ہونے سے علاقہ بدبو دار ہو گیا،ریلوے کالونی کی حالت آپ نہ ہی پوچھیں تو بہتر ہے تاہم شہریوں کو آگاہی کی خاطر پریس کا فرض ہے کہ وہ اپنا تعمیری کردار ادا کرے۔ریلوے کالونی کی ابتر حالت کا اندازہ لگائیں کہ ریلوے حکام نے آج تک ریلوے کالونی کا دورہ تک نہیں کیا۔یہ معلوم نہیں کہ صفدرآباد ریلوے اسٹیشن کے اسٹیشن ماسٹر یا کسی دوسرے ملازم نے اعلیٰ حکام کو اس بارے کوئی لیٹر لکھا ہو ،اگر اسٹیشن ماسٹر نے اعلیٰ حکام کی توجہ اس جانب منذول کروائی ہو تو کیا امر مانع ہے کہ ریلوے کالونی کا دورہ تک نہ کیا گیا اور ملازمین کی رہائش گاہیں تعمیر نہ کی گئیں ۔ریلوے کالونی کے کوارٹرز انگریز دور کے بنے ہوئے ہین جن کی میعاد پوری ہو چکی،ریلوے حکا م نے بوسیدہ کوارٹرز پر کوئی ایکشن لیا؟وفاقی وزیر اس خبر پر نوٹس لیں۔ریلوے کالونی کئی بار پانی میں ڈوب چکی کوئی ایکشن سامنے نہ آیا،تنگ آکر ریلوے عملہ نے حکام کی اجازت سیمشرقی جانب مٹی کا بند باندھ دیا جس سے پانی مشرقی سمت سے کالو نی میں داخل نہیںہوتا۔بارش ہو تا پانی کالونی میں کھڑا رہتا ہے چونکہ نکاسی آب کا کوئی انتظام نہیںاس لئے گندہ پانی کالونی کے گرد ہی جمع رہتا ہے ۔کالونی کے گھروں کا گندہ پانی بھی کالونی کے اطراف ہی موجود رہتا ہے اور جامع مسجد اسٹیشن والی جو کہ ریلوے اسٹیشن اور ریلوے روڈ کے درمیان ہے اس کے پانی کا بھی کوئی نکاس نہیںہے اور پانی مسجد کے قریب مغربی جانب ایک جوہڑ کی شکل میں اکٹھا ہو رہا ہے جو کہ مقامی شہریوں کی مہذب یا غیر مہذب زندگی کا ایک منہ بولتا ثبوت ہے،اس گندے پانی نے قریبی مکینوں کا جینا دوگھر کر دیا ہے ۔نہ ہی اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد،میونسپل کمیٹی صفدرآباد اور نہ ہی ریلوے انتظامیہ اس طرف توجہ کر رہی ہے۔کیا یہ ایک المیہ نہیں؟شہریوں کا سوال ہے کہ ہے کوئی ادارہ جو اس خبر پر فوری ایکشن لے،ہے کوئی سرکاری افسر جو یہاںکا دورہ کرے اور سارا منظر اپنی آنکھوں سے دیکھے،ہے کوئی ؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں