اللہ کی رحمت سے سمندری بڑے حادثہ سے محفوظ رہا

سمندری(بیورو چیف ) سابق تحصیل ناظم میاں عبدالرشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اہلیان سمندری اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہیں کہ اللہ پاک نے اپنی رحمت سے گزشتہ روز بھرے بازار میں آتشزدگی کے واقعہ میں کسی بڑ ے سانحہ سے محفوظ رکھا انتظامیہ ریسکیو اداروں سول ڈیفنس اور سماجی رضاکاران کی بروقت کاروائیوں سے آگ پر قابو پا لیا گیا اورآگ کے مزید پھیلنے سے روک کر اردگرد کے کاروباری مراکز کو محفوظ بنایا انہوں نے مزید کہا کہ آتشزدگی کے واقعہ میں دوکان میں ہونیوالے مالی نقصان پر شہری پریشان اوررنجیدہ ہیں انہوں نے حکومت سے دوکاندار کی مالی امداد کا مطالبہ کیا تاکہ اس کے نقصان کا ازالہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں