پولیس کی ورد ی میں شہریوں کو لوٹنے والا جعلی اہلکار گرفتار

اوکاڑہ (نامہ نگار)پولیس نے چھاپہ مارکر پولیس کی وردی پہن کر شہریوں کو لوٹنے والے جعلی اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر دیپالپور کو اطلاع ملی کہ ایک شخص پولیس کی وردی پہن کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہا ہے جس پر تھانہ صدری دیپالپور کے ایس ایچ او محمد اختر خاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارکر نواھی قصبہ بھومن شاہ کے رہائشی علی شیر ولد محمد حسین کو پولیس کی وردی پہن کر شہریوں کو چیکنگ کے بہانے روکتا اور ان سے رقم بٹورتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں