اسلام آباد (بیورو چیف)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے سسٹم مینٹیننس کے باعث 8اگست سے 10اگست تک متعدد آن لائن سروسز عارضی طور پر معطل رکھنے کا اعلان کر دیا۔ایف بی آر کے مطابق سسٹم مینٹیننس کا عمل 8 اگست رات 12بج کر 30منٹ سے 10 اگست صبح 5بجے تک جاری رہے گا، جس دوران آئی آر آئی ایس، ڈیجیٹل انوائسنگ، ادائیگی کا نظام اور پی او ایس رجسٹریشن کی سہولیات دستیاب نہیں ہوں گی۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق مینٹیننس کے دوران ٹیکس دہندگان متعلقہ آن لائن خدمات اور لین دین انجام نہیں دے سکیں گے۔ ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اہم ریٹرنز، ادائیگیاں اور رجسٹریشن کا عمل سسٹم بندش سے پہلے مکمل کر لیں۔ایف بی آر نے کہا کہ مینٹیننس مکمل ہوتے ہی تمام آن لائن سروسز فوری طور پر بحال کر دی جائیں گی، ایف بی آر نے عارضی تعطل پر معذرت کرتے ہوئے ٹیکس دہندگان سے تعاون اور تفہیم کی اپیل کی ہے۔




