فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میںڈاکو اور چور چھا گئے، آج پھر مزید36مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اوررکشے چور لے اڑے،جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3لڑکیوں کو بے آبرو کردیا،8خواتین اور 4لڑکوں کو اغوا کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ محلہ حسین آباد کی نادیہ نے بتایا کہ اوباش ملزم ہدایت علی نے سائلہ کو نکاح کا بہانہ دیکر ہوس کا نشانہ بناکر بھاری نقدی بھی ہڑپ کر لی، بٹالہ کالونی کے علاقہ غوثیہ آباد کی حفظہ بی بی کو ملزم شان نے ہوش کا نشانہ بنا ڈالا، جڑانوالہ کے علاقہ64گ ب کی نجمہ بی بی کو ملزم کاشف نے ورغلا کر بے آبرو کر دیا، ملت ٹائون کے علاقہ شادمان ٹائون کے مختار احمد کی بیٹی(ک) کو ملزم اقبال وغیرہ، روشن والا کے علاقہ244کے ظفر کی سالی (س) کو ملزمان آزاد وغیرہ ،120ج ب کے ظفر اللہ کی بیٹی(ع) کو ملزمان اصغر وغیرہ، بٹالہ کالونی کے علاقہ ربانی کالونی کے شاہ زیب کی ہمشیرہ (الف) کو ملزمان عدنان وغیرہ، جڑانوالہ کے علاقہ مسلم ٹائون کے شبیر احمد کی ہمشیرہ (س) کو ملزمان تیمور وغیرہ، کھرڑیانوالہ کے علاقہ 109ر۔ب کے عمران مسیح کی ہمشیرہ (الف)، ترکھانی کے علاقہ 47گ ب کے عمران کی ہمشیرہ(ث) کو نامعلوم، 218گ ب کے شوکت علی کی بیٹی (ف) کو ملزمان عمران وغیرہ نے اغوا کر لیا، مدینہ ٹائون کے علاقہ حسن پورہ کی پروین اختر کا بیٹا ساجد، نشاط آباد کے علاقہ100ج ب کے اکرم کا بیٹا غلام محی الدین، فیکٹری ایریا کے علاقہ پرتاب نگر کے علی رضا کا بیٹا حسن اور ایوب کالونی کے سہیل غفورکا بھانجا حذیفہ گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے’ جنہیں نامعلوم نے اغوا کر لیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ رضاآباد کے علاقہ کوکیانوالہ روڈ پر مظفر عباس سے 30ہزار اور فون چھین لیے’ فاروق ٹائون کی نسیم بی بی کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان چوری’ النجف کالونی کے بابر علی کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ کا سامان اور موبائل فونز چور لے اُڑے’ ماڈل سٹی کے ابوبکر نعیم کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان’ ملت روڈ کے تنویر احمد سے 80ہزار اور سامان چھین لیا’ ریاض گارڈن کے شوکت علی کی حویلی سے قیمتی سامان چوری’ مکھن والا پل کے قریب زین علی سے 30ہزار اور بیگ چھین لیا’ 203 رب کے ذیشان علی سے نقدی’ فون’ 103 ج ب کے بشیر احمد کے کریانہ سٹور سے بھاری مالیت کا سامان چوری’ 116 ج ب کے آصف سے 50ہزار’ فون’ 189 رب کے عظیم اﷲ سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا’ 23 ج ب کے جاوید سے 25سو روپے’ فون چھین لیا’ 47 ج ب کے علی رضا کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری’ 71 ج ب کے عابد سعید کے رقبہ سے سولر سسٹم اور سامان چوری’ 60 ج ب کے راشد علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا’ پنجاب ہائوسنگ کالونی کے عاطف کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کا مال واسباب چوری’ دانیال حیدر کے زیرتعمیر گھر سے سامان چوری’ ملک پور کے نبیل سے 40ہزار’ فون’ ڈی ٹائپ کالونی بخاری چوک کے اشرف کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری’ امین آباد کے شہزاد علی کے گھر سے بکرے چوری’ نثار کالونی کے قریب شاہد محمود سے 60ہزار’ فون چھین لیا’ مسجد بازار جڑانوالہ کے قریب اعظم سے 31ہزار’ فون’ 119گ ب کے آصف اقبال کے گھر سے 18لاکھ مالیت کے زیورات’ نقدی چور لے اُڑے’ 36 گ ب کے عبدالحفیظ کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 73 گ ب کے ارشد سے 19ہزار وفون’ 266 رب کے مبشر سے ڈیڑھ لاکھ’ فون’ کرمانوالہ روڈ کے عبدالحمید کی دکان سے 70 بوریاں کھاد چوری’ جھمرہ روڈ پر الماس کے گودام سے 5لاکھ کا سامان چوری’ 617 گ ب کی ممتاز بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ قصبہ تاندلیانوالہ کے زین کی دکان سے کپڑا چوری’ زاہد پرویز کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری’ جسکوکے کے جاذب علی کے رقبہ سے سولر سسٹم چوری’ 555 گ ب کے علی اکبر کے گھر سے 7لاکھ کے زیورات’ نقدی چوری’ 466 گ ب کے رانا دلاور سے نقدی’ فون اور دیگر سے لاکھوں لوٹ لیے۔ علاوہ ازیں عرفان آباد کے سرور’ چک جھمرہ کے عبدالحمید’ پیپلزٹائون کے اکبر علی’ وارث پورہ کے امین’ سمندری روڈ کے علی’ غلام محمد آباد کے احمد اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




