فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)عوام کی سہولت کے لیے یونین کونسلز کے نادرا سسٹم کو انتہائی شفاف بنانیکی کوشش کی جارہی ہے لہذا ابتدائی طور پر عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن اس کے نتائج انتہائی شاندار برآمد ہو رہے ہیں پیدائش اموات نکاح اور طلاق کے کمپیوٹرائزڈ سر ٹیفکیٹ کے جدید طریقوں اجرا کے بعد جعل سازی اور بوگس سرٹیفکیٹ کے امکانات بالکل ختم ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری ذوالفقار علی ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فیصل آباد نے یونین رہنما اور جرنلسٹ طارق محمود خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئیر صحافی اور تجزیہ نگار سابق صدر پریس کلب فیصل آباد چوہدری عبد الرحمن بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ تاخیری اندراج پیدائش اموات کی فائلز منظوری میں شفافیت لانے کے لیے بھرپور کوشش کی گئی ہے اب سائل کو میرے دفتر آنے کی زحمت نہیں کرنا پڑے گی ان کی فائلز منظوری کے بعد ان کی متعلقہ یونین کونسل کے سیکریٹری کو پہنچا دی جائیگی کرپشن کی شکایا ت پر طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے اور عوام سے بھی گزارش ہے کہ وہ اپنے جائز کاموں کے لیے کسی کو کوئی پیسہ نہ دیں آگر کوئی تاخیری حربے استعمال کرتا ہے تو عوام مجھ سے رابطہ کریں میرے دفتر کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ نادرا کے جدید کمپیوٹرائزڈ سسٹم کو اسلام آباد اور حکومت پنجاب کا اعلی سطحی وفد آپ ڈیٹ کر رہا ہے۔




