انٹرن شپ پروگرام کیلئے درخواستیں طلب

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے نوجوانوں کے لیے شرمپ ایکواکلچر انٹرن شپ پروگرام 2026-27 شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ ایکواکلچر اینڈ فشریز کے تحت ایک سالہ بامعاوضہ انٹرن شپ پروگرام کے لیے پنجاب بھر سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق پروگرام کے تحت 70 انٹرنز کا انتخاب کیا جائے گا، جنہیں ایک سال تک ہر ماہ ایک لاکھ روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو جدید ایکواکلچر ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا اور عملی تربیت فراہم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں