طالبان کے خلاف جنگ حتمی مرحلے میں

اسلام آباد (عظیم صدیقی) افغانستان میں طالبان اور مخالفین گروپوں میں لڑائی تیز ہو گئی ہے۔ بذخشان زیبک اور لغلان میں احمد مسعود کی شمالی اتحاد اور اپوزیشن FFR نے مشترکہ کارروائیاں بڑھا دی ہیں۔ بدخشان سونے کی کانوں کیلئے معروف ہے۔ پہلے جمعہ خان فاتح اور پھر منصور ملنگ نے طالبان کو ناکوں چنے چبوائے لیکن طالبان نے انہیں بھگا دیا جس کے بعد طالبان مخالف شمالی اتحاد میدان میں آ گئی اور اب وہاں جنگ تیز ہو گئی ہے، بدخشان چین پاکستان اور ازبکستان سے ملحقہ صوبہ ہے۔ اگست 2021ء میں اقتدار میں آنے والے طالبان سب سے مشکل دور سے گزر رہے ہیں اس وقت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں جس طرح بھارتی سرپرستی میں طالبان گروپ دہشتگردی میں مصروف ہیں وہ اب بے حد بڑھ چکے ہیں۔ بنوں’ لکی مروت’ ٹل’ ہنگو اور بلوچستان میں واشک’ تربت دہشتگردوں کی زد میں ہیں طالبان کے خلاف جنگ حتمی مرحلے میں ہے۔ تین چار ہفتوں میں صورتحال تبدیل ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں