فلموں کیلئے 50لاکھ کا معاوضہ لیتی ہوں، میرا

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ سرکاری فنڈز سے تیار ہونے والی فلموں کیلئے 50لاکھ روپے معاوضہ لیتی ہوں۔ایک انٹرویو میں میرا نے بتایا کہ اگر حکومت کیلئے نقد ادائیگی ممکن نہ ہو تو وہ مجھے 1یا 2سنیما گھروں کی ملکیت بھی دے سکتی ہے ۔ اداکارہ نے کہا کہ فلمی صنعت کی بہتری کیلئے سرمایہ کاری اور انفرااسٹرکچر کی ترقی ضروری ہے، سنیما گھر اس شعبے کا اہم حصہ ہیں۔انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر صارفین میں نئی بحث چھڑ گئی ہے اور وہ اداکارہ کے مطالبے اور تبصرے پر مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں