ساہیوال (بیورو چیف) آٹھ آٹھ گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ شہری شدید گرمی میں بلبلا اٹھے ساہیوال کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو شدید پریشان کر رکھا ہے اور شدیدگرمی اور حبس سے بچے بوڑھے بلبلا اٹھے اٹھ اٹھ گھنٹے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے کاروباری نظام بری طرح درہم برہم کرکے رکھ دیا ہے تاجروں کا کہنا ہے کہ بجلی غائب، گیس غائب،پٹرول کی قیمتیں دن بدن آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ تاجروں نے مزید کہا کہ اگر ملک پاکستان کا یہی حال رہا تو ملک دیوا لیہ ہونے میں دیر نہیں کریگا ہم تاجر حکومت پاکستان کو ٹیکس ادا کرتے ہیں پھر بھی ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے کاروبار دن بدن زمین میں دھنستے جا رہے ہیں حکومت پاکستان ملک پاکستان کے حال پر رحم کرے۔ بھٹونگر، مسلم بن عقیل کالونی، طارق بن زیاد کالونی، نئی آبادی، لیبر کالونی اور دیگر علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے لوڈ شیڈ نگ کے باعث شہری شدید پریشان ہیں اٹھ اٹھ گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ پرانے پاکستا ن کی یاد تازہ کر رہی ہے۔شہریوں اور تاجر برادر ی نے وزیراعلی پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔




