لاہور(بیورو چیف)وزارت ریلویز نے گریڈ 20اور19کے تین افسران کے تقرر و تبادلے جبکہ ایک افسر کو اضافی چارج سونپنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20کے افسر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ورکشاپ مغلپورہ لاہور افتخار حسین کوڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل وزارت ریلوے اسلام آباد،گریڈ 19کے افسران میں ڈپٹی چیف مکینکل انجینئر ڈیزل ہیڈ کوارٹر لاہور محمد ثقلین کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ورکشاپ مغلپورہ لاہور،ڈپٹی چیف مکینکل انجینئر فریٹ کراچی محمد فرحان اعوان کو ڈپٹی چیف مکینکل انجینئر ڈیزل ریلوے ہیڈ کوارٹر کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔لاہور جبکہ ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ٹیکنیکل کراچی محمد ادریس کو ڈپٹی چیف مکینکل انجینئر فریٹ کراچی کی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی ۔




