قرآن پرعمل کرنا دنیا اور آخرت میں کامیابی ہے

اواگت (نامہ نگار) عرس مبارک پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم جامعہ مسجد گلزار مدینہ عرف بابا خان والی اہتمام کیا گیا جس میں تلاوت قرآن پاک کے فرائض قاری شبیر ملتا نی نے سرانجام دیے جس میں خصوصی خطاب پیر طر یقت رہبر شریعت آل نبی اولادِ علی مفتی علامہ حضرت پیر سید بلال حسین مرتضائی آف پتوکی نے کیا انہوں نے کہا ہے کہ قرآن کریم عالم انسانیت کیلئے مکمل دستور حیات ہے جو پوری انسانیت کیلئے رشدی ہدایت کا سر چشمہ ہے ہم اسلام اور قرآن پاک پر عمل کرکے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔دین اسلام اصلاح معاشرتی کے حوالے سے جو تعلمیات دیتا ہے اس پر عمل پیرا ہوں تاکہ انسانیت سوز واقعات سے بچا جاسکے ہمارے تمام مسائل ومشکلات کا حل اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ میں ہے اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے ہم کامیاب ہو سکتے اس موقع پر پیر سید سلیم عباس شاہ گدائے حنیف گولڑوی محمد حسان حنیف چشتی عمر حیات چشتی رائے طفیل منیر رومی آشان یوسف چشتی ودیگر بھی کثیر تعداد میں موجود ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں