وکلاء برادری انصاف کی فراہمی کیلئے عملی کردار ادا کررہی ہے

جڑانوالہ(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی رائے وقاص کھرل نے وفد کے ہمراہ صدر بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ رائے قذافی کھرل ایڈووکیٹ سے بار روم میں ملاقات کی اور صدرات کا منصب سنبھا لنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری نے آئین و قانون کی بالادستی کیلئے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے وکلا نے ملکی تعمیر و ترقی خوشحالی اور استحکام کیلئے جو خدمات سر انجام دیں ہیں انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے وکلا برادر ی انصاف کی فراہمی کیلئے عملی کردار ادا کر رہی ہے ملاقات کے دوران رائے قذافی کھرل ایڈووکیٹ نے کہا کہ جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن وکلا کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور وکلا برادری کو درپیش مسائل فوری حل کرنا انکی اولین ترجیحات میں شامل ہے بار کی بہتری کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے صدر بار ایسوسی ایشن رائے قذافی کھرل ایڈووکیٹ نے مبارکباد پیش کرنے پر رائے وقاص کھرل اور وفد کے ارکان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں