قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس

اسلام آباد (بیورو چیف)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے13ویں اجلا س میں نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کی کارکردگی، خواتین کے تحفظ، ریپ کے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات اور گزشتہ اجلاس کی سفارشات پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔بدھ کو ہونیوالے اجلاس کی صدارت کمیٹی چیئرپرسن آسیہ ناز تنولی نے کی جبکہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے شریک صدارت کی۔نیشنل کمیشن برائے خواتین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملٹی چینل کمپلینٹ سسٹم گزشتہ پانچ ماہ سے فعال ہے، جہاں شکایات کے موثر ازالے کیلئے کنسلٹنٹس کو خصوصی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں