فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمابیرسٹرعمر احمد منے خان نے جاتی عمرہ میں سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے خصوصی ملاقات کی – عمر احمد منے خان نے آزادکشمیر کے الیکشن کے پہلے مرحلہ میں واضح کامیابی پرمیاں نوازشریف کومبارکباد پیش کی اورکہاکہ ان کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سمیت پوری ٹیم کی جدوجہدسے کامیابی ملی 100فیصد یقین ہے کہ2اور10اگست کو بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوں گے ۔ میاں نوازشریف اورعمر احمدمنے خان کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال ترقیاتی منصوبوں اور عوامی معاملات پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے ہمارے امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کر کے ہم پربھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور انشاء اللہ ہم آزاد کشمیر کے عوام سے کیا جانیوالا وعدہ پورا کرینگے۔




