لاہور(بیورو چیف)پنجاب میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کی تعداد میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ رواں سال ایم ڈی کیٹ امتحان کے لیے پنجاب سے 48ہزار 525امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی ہے جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 50 ہزار 461 تھی۔اعداد و شمار کے مطابق میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے امیدواروں کی تعداد میں مسلسل تیسرے سال بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس سے نوجوانوں کے میڈیکل شعبے کی جانب رجحان میں بتدریج کمی ظاہر ہوتی ہے۔رواں سال ایم ڈی کیٹ امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواروں میں 74فیصد سے زائد تعداد طالبات کی ہے ۔جس سے واضح ہوتا ہے کہ میڈیکل تعلیم میں خواتین کی دلچسپی بدستور نمایاں ہے۔




