گوجرہ (نامہ نگار) مونگی ذیل کے علا قہ میں مختلف چکوک میں کھلے پٹرول کی مہنگے دا مو ں فروخت دھڑ لے سے جاری۔ تفصیلا ت کے مطا بق مونگی ذیل کے متعدد دیہاتو ں میں مختلف افراد نے ٹینک رکھ کر کھلے پٹرول و ڈیزل کی فروخت کا سلسلہ شروع کر رکھا جہا ں پر پٹرو ل پا نچ سو روپے لیٹر تک فروخت کیا جارہا ہے کھلا پٹرول ملاوٹ شدہ فروخت کر نے کا انکشاف بھی ہوا ہے دیہاتو ں میں دکا ندارو ں نے دکا نو ں پر پٹرو ل رکھا ہوا مگر کو ئی حفا ظتی آ لا ت یا آ گ بھجا نے وا لے سلنڈر بھی نہ رکھے ہو ئے ہیں جس سے کسی وقت بھی آ گ لگنے کے خدشہ موجود ہے جس کے باعث انسا نی جا نو ں کے ضیا ع کا خطرہ ہے مقا می انتظا میہ اور سول ڈیفنس اہلکار ٹھنڈے دفا تر میں بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹس پیش کر نے میں مصروف ہیں عوا می حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطا لبہ کیا ہے کہ ایسے عنا صر کے خلاف سخت کا رروا ئی عمل میں لا ئی جا ئے اور شہریو ں کی زندگیو ں کو محفو ظ بنا یا جا ئے۔




