فیصل آبا د( سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ حکمران پٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے بھتہ وصول کر رہے ہیں، یہ جگا ٹیکس ختم ہوجائے تو پٹرول کی فی لیٹر قیمت دو سو روپے سے بھی کم ہوجائے گی حکمران عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی بجائے اپنی مراعات اور شاہ خرچیاں ختم کریں حکومت کوآئی ایم ایف کے دباؤ کو مسترد کر کے قومی مفاد میں فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اشیائے خوردونو ش کی قیمتیں ایران امریکہ جنگ سے قبل والی صورتحال پر واپس لائیں۔ حکومت فی الفور پٹرولیم لیوی ختم، آئی پی پیز سے مہنگے معاہدے مسترد کرے اور لوڈشیڈ نگ پر قابو پائے۔انہوںنے قوم سے اپیل ہے کہ معاشی استحصال کے خلاف اپنی آواز سر بلند کرتے رہیں تاکہ انہیں ریلیف مل سکے۔




