پیرا فورس کا ساہیوال میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

ساہیوال (بیوروچیف) پیرا فورس کا ناجائز تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی ہدایات پر پیرا فورس کی جانب سے ناجائز تجاوزات کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس ڈی او پیرا فورس نعمان قیصر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شاداب ٹاؤن اور کر بلا روڈ کا دورہ کیا، جہاں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔کارروائی کے دوران ریڑھی بانوں، دکانداروں اور مختلف شوروم مالکان کو تجاوزات ختم کرنے کے لیے نوٹس جاری کیے گئے جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں پر موقع پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ایس ڈی او نعمان قیصر نے اس موقع پر کہا کہ سرکاری اراضی پر پر کسی قسم کی ناجائز تجاوزات پرداشت نہیں کی جائیںگی۔ انہوں نے شہریوں اور تاجروں سے اپیل کی کی کہ وہ قانون کی پابندی کریں اور تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں تاکہ ٹریفک کی روانی پر قرار رہے اور عوام کو بہتر سہولیات میسر آسکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف یہ کریک ڈاؤن آئندہ بھی بلا امتیاز جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں