کاشتکاروں میں زرعی اراضی کے الاٹمنٹ سر ٹیفکیٹس تقسیم

سرگودھا (بیورو چیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت بے زمین کاشتکارو ں کو بااختیار بنانے کے لیے شروع کیے گئے “اپنا کھیت، اپنا روزگار” پروگرام کے تحت آرٹس کونسل سرگودھا میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر کے 542 کامیاب درخواست گزاروں میں سرکاری زرعی اراضی کے الاٹمنٹ سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید تھے۔ اس موقع پر کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی، ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری، ڈائریکٹر جنرل کچی آبادی محمد شاہد، اراکین صوبائی اسمبلی سردار عاصم شیر میکن، رانا منور غوث، میاں اکرام الحق، مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما عبدالرزاق ڈھلوں، اسسٹنٹ کمشنرز اور کامیاب کاشتکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا “اپنا کھیت، اپنا روزگار” پروگرام زرعی شعبے میں ایک تاریخی اور انقلابی اقدام ہے، جس کا مقصد بے زمین کسانوں کو سرکاری زرعی اراضی فراہم کرکے انہیں معاشی طور پر خودمختار بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا گیا اور کامیاب امیدواروں کا انتخاب میرٹ، ڈیجیٹل جانچ پڑتال اور شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا تاکہ حقیقی مستحق افراد اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ فلاحی منصوبہ اپنے عملی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور پنجاب بھر، خصوصاً چولستان میں ہزاروں ایکڑ سرکاری اراضی منصفانہ انداز میں ایسے مستحق خاندانوں میں تقسیم کی جا رہی ہے جو زرعی زمین سے محروم تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مستحق کاشتکاروں کو صرف زمین ہی نہیں بلکہ زرعی معاونت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ مستقل روزگار حاصل کر سکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں