سمندری (نامہ نگار) پاکستان علماکونسل کے زیراہتمام 20اگست کو ہونے والی سالانہ سیرت رحمت للعالمینۖ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں علماکرام کا مشاورتی اجلاس صوبائی رہنما مولانا محمد یاسر علوی کی زیر صدارت منعقد ہوااجلاس میں کانفرنس کے حوالہ سے تجاویز دی گئیں اس موقع پر مولانا یاسر علوی کا کہنا تھا کہ مرکزی چیئرمین مولانا طاہر اشرفی کی قیادت میں ملک کی بقا اور سلامتی کیلئے کردار اداکرتے رہیں گے اجلاس میں حافظ محمد بلال مولانا شعیب بخاری مولانا عثمان فاروق سمیت دیگر علما شریک تھے۔




