4ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے

لاہور(بیورو چیف)پنجاب پولیس کے چار ڈی ایس پی افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی محمد اشرف کو سی ٹی ڈی بھکر سے سپیشل پروٹیکشن یونٹ پنجاب لاہور ،ڈی ایس پی شفیع اللہ خان کا ایس پی یو پنجاب لاہور سے تبادلہ کر کے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز خوشاب ،ڈی ایس پی جواد سخا کو انٹرنل اکائونٹیبلٹی برانچ بہاولپور سے ڈی ایس پی آپریشنز ڈی آئی سی تھری لودھراںتعینات کردیا گیا۔ جبکہ ڈی ایس پی اعجاز حسین کو انویسٹی گیشن ملتان سے انٹرنل اکائونٹیبلٹی برانچ بہاولپور تعینات کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں