ساہیوال میں سپورٹس ارینا کا افتتاح

ساہیوال (بیورو چیف)ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کی جانب سے سپورٹس کورٹ اینڈ سپورٹس ارینا کا افتتاح کمشنر ساہیوال ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے کیا۔تاہم اس اہم تقریب میں مقامی ایم پی ایز،ایم این ایز،سمیت سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیات کو مدعو ہی نہیں کیا گیا۔صرف چند مخصوص افراد کو تقریب میں شامل کیا گیا۔مقامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ارینا ساہیوال کے نوجوانوں اور عوام کا مشترکہ اثاثہ ہے۔اس کے افتتاح پر مقامی نمائندگی کو نظر انداز کرنا انتظامی تعصب اور عوامی جذبات سے کھلواڑ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں