ڈینگی لاروا کی تلفی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)مون سون سیزن کے دوران ڈینگی کی افزائش کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کی مثر نگرانی اور فیلڈ آپریشنز کو مزید بہتر بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسدادِ ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر طارق عثمان نے کی ۔ اجلاس میں محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں ضلع بھر میں انسدادِ ڈینگی کے تحت جاری سرگرمیوں، ہاٹ سپاٹس کی نگرانی، لاروا کی نشاندہی، ان ڈور اور آٹ ڈور سرویلنس اور فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران کی جانب سے مختلف علاقوں میں جاری سرویلنس اور ڈینگی کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے عملی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر طارق عثمان نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے باعث ڈینگی کی افزائش کے امکانات کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اس لیے تمام متعلقہ محکمے اپنے دائرہ کار میں انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کو مسلسل مثر رکھیں۔ انہوں نے فیلڈ ٹیموں کو ہدایت کی کہ ممکنہ افزائش گاہوں کی نشاندہی، صفائی اور لاروا کی تلفی کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی سرویلنس میں کسی قسم کا خلا نہیں ہونا چاہیے اور فیلڈ میں تعینات ٹیموں کی حاضری، کارکردگی اور سرگرمیوں کی باقاعدگی سے جانچ کی جائے۔ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ ایسے مقامات جہاں پانی جمع ہونے کا امکان ہو وہاں خصوصی توجہ دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں