تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ کیلئے ڈائیلسز مشین کا عطیہ

کمالیہ(نامہ نگار)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ کے لیے ایک اور ڈائیلسز مشین کا عطیہ، مریضوں کو مزید سہولت میسر آئے گاخدمتِ خلق کی ایک اور قابلِ تحسین مثال قائم کرتے ہوئے سی ای او فورزا روما گروپ آف کمپنیز ڈاکٹر محمد وقار خان،چیف ایگزیکٹو الکرم فلور مل کمالیہ رانا عبدالغفار خان اور اشرف چوہدری منگلہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ کے لیے ایک اور ڈائیلسز مشین عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اس سلسلے میں ڈائیلسز مشین کی ایڈوانس ادائیگی کر دی گئی ہے ، جبکہ مشین کو رواں ہفتے ہسپتال میں نصب کر کے فعال کر دیا جائیگا ۔ڈائیلسز مشین کی ادائیگی کا چیک میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام عباس اور ایڈمن آفیسر علی تصارم نے وصول کیا۔اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے مخیر حضرات کے اس جذب خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئی ڈائیلسز مشین کی فراہمی سے گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کو بروقت اور بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی، جبکہ ڈائیلسز کی سہولت میں مزید اضافہ ہوگا۔ شہری حلقوں نے بھی اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دیگر صاحبِ حیثیت افراد بھی عوامی فلاح و بہبود کے ایسے منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں