سرگودھا (بیورو چیف)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت ڈویژنل ویریفیکیشن کمیٹی کا اجلاس کمشنر آفس سرگودھا میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سرگودھا، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی ڈسٹر کٹ اکاؤنٹس آفیسر (DAO) سرگودھا نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کمیٹی کے ایجنڈا میں شامل مختلف کیسز اور متعلقہ ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ ری ہیبیلیٹیشن اور سیٹلمنٹ سے متعلق 10 کیسز منظوری کیلئیکمیٹی کے سامنے پیش کیے گئے ، جن میں سے اکثریت کو قواعد و ضوابط کے مطابق جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لیا گیا، جبکہ باقی کیسز پر مزید قانونی و انتظامی کارروائی کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔کمشنر سرگودھا ڈو یژن حافظ شوکت علی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام معاملات کی جانچ پڑتال مکمل شفافیت، میرٹ اور حکومتی قواعد و ضوابط کے مطابق یقینی بنائی جائے۔ تاکہ انتظامی امور میں شفافیت اور موثر گورننس کو مزید فروغ دیا جا سکے۔انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں اور زیر التواء معاملات کو مقررہ مدت میں نمٹانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوامی مفاد سے متعلق امور بروقت اور شفاف انداز میں مکمل کیے جا سکیں۔




