جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی رنگزیب گورائیہ اور ڈی ایس پی ساجد موہل کی زیر قیادت میونسپل کمیٹی دفتر میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے مرکزی جلوس کے حوالہ سے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام مکا تب فکر کے علما اکرام و ممبران امن کمیٹی نے شرکت کی اور چہلم کے جلوسوں مجالس کے انتظاما ت سیکیورٹی ، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی اور انتظا می امور کا بغور جائزہ لیا گیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ ڈی ایس پی ساجد موہل اور علما اکرام و ممبران امن کمیٹی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چہلم کے مرکزی جلوس میں شامل عزاداران کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے گا جلوس کے راستوں پر تمام تر سہولیات فراہم کی جائے گی شرکا اجلاس نے کہا کہ امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے ہر فرد کو ذمہ داری کا ثبوت دینا ہے کسی بھی قسم کی شرانگیزی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اجلاس میں چہلم جلوس کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی جبکہ تمام مکاتب فکر کے علما اکرام ممبران امن کمیٹی نے تحصیل انتظامیہ کو اپنے تعاون کی مکمل یقین داہانی کروائی اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔




