اسلام آباد (بیوروچیف)لیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو الیکشن ایکٹ 2017کی دفعہ 204اور 210اور الیکشن رولز 2017کے قاعدہ 159اور 160کے تحت یاد دہانی کرائی ہے کہ انہیں جون 2026 میں ختم ہونے والے مالی سال 26-2025کیلئے اپنے اکائونٹس کے مربوط گوشوارے الیکشن کمیشن میں 29اگست 2026 تک یا اس سے پہلے جمع کروانے ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017کی دفعہ 210کا متن ہے کہ کوئی سیاسی جماعت مالی سال کے اختتام کے ساٹھ دن کے اندر کمیشن کو اپنے گوشوارے فارم-ڈی پر چارٹرڈ اکائونٹنٹ کے ذریعے فنڈنگکے ذرائع،اثاثے اور واجبات کی تفصیل پیش کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو پیش کی جانے والی تفصیلات سیاسی جماعت کی آڈٹ رپورٹ جو چارٹرڈ اکائونٹنٹ کی طرف سے جاری کی گئی ہو اور پارٹی سربراہ کی جانب سے مجاز عہدیدار سے دستخط شدہ ہو، جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہو کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ممنوعہ ذرائع سے پارٹی کو کوئی فنڈ نہیں ملا،گوشواروں میں پارٹی کی مالی حالت کے بابت درست معلومات موجود ہے۔




