اسلام آباد (بیوروچیف) تربیلا ڈیم95 فیصد بھر گیااورموجودہ سطح 1545 فٹ تک پہنچ گئی جو پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی گنجائش1550 فٹ سے صرف 5فٹ کم ہے۔ گزشتہ سال پانچ اگست کوتربیلا ڈیم 94 فیصد بھر چکا تھا، پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث ڈیم انتظامیہ نے پانچ اگست صبح سے ڈیم سپل ویزکی پوزیشن تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پوزیشن تبدیل ہونے کے بعد سپل ویزسے دو لاکھ ساٹھ ہزار تا دو لاکھ نوے ہزار کیوسک پانی کا اخراج کیا جائے گا۔




