DCٹوبہ کا مفت سبزی کی کاشت کا معائنہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن “سانجھی سبزی، مفت سبزی” منصوبے کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سبزیوں کی کاشت اور فراہمی کے منصوبے پر عملدرآمد جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی زیرِ نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) گلزار شاہد نے گورنمنٹ سیڈ فارم 357 ج ب گوجرہ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے منصوبے کے تحت دو ایکڑ رقبہ پر کاشت کی گئی بھنڈی کی فصل کا معائنہ کیا اور فصل کی نشوونما، دیکھ بھال اور دیگر زرعی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر فارم منیجر نوشابہ نرگس بھی موجود تھیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) نے فارم منیجر نوشابہ نرگس کو موسمِ سرما کی سبزیوں جن میں گاجر، مولی، شلغم، پالک، ساگ اور دھنیا سمیت دیگر اقسام کے بیج بھی فراہم کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں