ساہیوال (بیوروچیف) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اڈہ کمیر، سمال انڈسٹری، جیون سٹی، 8 کلومیٹر عارف والا روڈ اور مسلم ٹاؤن میں متعدد فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا۔تفصیلات کے مطابق پاپڑوں کی جعلی پیکنگ کرنے پر پاپڑ فیکٹری مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ مشروبات کے سیمپل فیل ہونے پر 3 بیورجز پلانٹس کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی۔ مشروبات میں غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ او پانی میں بیکٹیریا پائے جاتے پر پلانٹس کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائی گیئں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کا کہنا تھا کہ صحت دشمنوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔




